دعوی
فٹبال پلیئر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سونے کے بوٹ کو 15 لاکھ یورو میں بیچ دیا اور رقم فلسطین کے بچوں کو ڈونیٹ کر دی۔

حقیقت
کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا بوٹ نہیں بیچا اورنہ ہی رقم فلسطین کے بچوں کو دی۔

جنوری 2024 کے پہلے ہفتے میں سوشل میدیا یوزرز نے کرسٹیانو رونالڈو کی سونے کے بوٹ چومتے ہوئے تصویر شئر کی اس ٹیکسٹ کے ساتھ کرسٹیانو نے اپنا سونے کا بوٹ 1.5 ملین یورو میں بیچ کر رقم فلسطین کے بچوں کو دے دی۔

حقیقت یا افسانہ
یورپین گولڈن شو ایک فٹبال بوٹ کی شکل کا ایک ٹرافی مجسمہ ہے۔ یہ ایوارڈ ان کو پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے لیگ میچز کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول کیے ہوں۔ رونالڈو نے اپنے کیرئر میں چار گولڈن بوٹ ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
ہم نے اسپینش نیوز ویبسائٹ اچھی طرح ریویو کیں، جن میں نامور ایل پیس، یل منڈہ اور مشہور سپینش رسالے جیسے فٹبال اسپانیا، مراکا اور اسپورٹ تھے۔ اور دیکھا کہ کسی نے بھی اس سلسلے میں کچھ شائع نہیں کیا۔
سوچ فیکٹ چیک کی تحقیق کے بعد یہ معلوم ہوا کہ کرسٹیانو رونالڈو کی جانب یہ بات پہلے بھی منصوب کی جاچکی ہے۔ کی ورڈز رونالڈو، فلسطین اور گولڈن بوٹ سرچ کرنے سے ہمیں 2012 کا ایک ارٹیکل ملا جو اسپورٹس کیڈا نام کی ویبسائٹ پر پوسٹ ہوا تھا, جس کی سرخی تھی کہ رونالڈو کا فلسطین کو گولڈن بوٹ ڈونیشن، ایک جھوٹی خبر ہے۔ اس ارٹیکل میں کہا گیا ہے کہ یہ بات جھوٹ ہے کہ رونالڈو نے 2011 میں لا لیگا کلب کے ساتھ جیتا ہوا گولڈن بوٹ نیلام کر کے رقم فلسطین کے بچوں کو دے دی۔
ایک اور ارٹیکل 2018 کا جو ڈیلی ٹائمز میں شائع ہوا، کی سرخی یہ تھی،’’چار رونالڈو ڈونیشن رپورٹس جو کہ جھوٹ نکلی‘‘، اس میں ان چار واقعات کا ذکر ہے جب ایسی جھوٹی رپورٹ وائرل ہوئیں۔ اس ارٹیکل میں لکھا تھا کہ ہر دعویٰ کسی نہ کسی وجہ سے غلط ثابت ہوا۔ 2018 کا دعویٰ جو واٹسایپ پہ گردش کر رہا تھا اس طرح سے غلط ثابت ہوا کہ نہ تو رونالڈو نہ اس کے کلب اور نہ کسی تصدیق شدہ میڈیا آوٹلٹ نے یہ خبر رپورٹ کی۔ ایک اور عطیہ کے متعلق خبر صرف ایک کلک بیٹ ویبسائٹ سے چلی تھی۔ اور تیسری بار رونالڈو کا نیپال کے زلزلہ زدگان کو عطیہ کرنا، ’’سیو دی چلڈرن‘‘ این جی او نے مسترد کر دی۔
ہم نے رونالڈو کے آفیشل ایکس کو بھی دیکھا لیکن ادھر بھی عطیہ سے متعلق کوئی پوسٹ نہیں ملی۔

وائریلٹی
فیس بک پہ اس جھوٹی پوسٹ نے 46000 انٹریکشنز حاصل کیے اور اس پوسٹ کو 128000 انٹریکشنز حاصل ہوئے۔ اور یہاں یہاں یہاں یہاں یہاں شئیر ہوئی۔

نتیجہ
کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا گولڈن بوٹ اعزاز 1.5 ملین یورو میں نہیں بیچا اور نہ ہی یہ رقم فلسظین کے بچوں کو دی۔

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x