دعوی
سوشل میڈیا ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ہزاروں لوگ مسجد الاقصی میں جمع ہوئے ہیں اور لبیک یا اللہ کے نعرے لگا رہے ہیں، یہ ویڈیو حماس کے اسرائٰل پہ حملے کے بعد یعنی 7 اکتوبر 2023 کی ہے۔

حقیقت
یہ دعویٰ غلط ہے کیونکہ یہ ویڈیو اپریل 2023 کی ہے۔ اس ویڈیو میں لوگوں کو رمضان کی طاق راتوں میں عبادت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
7 اکتوبر 2023 کو القسام برگیڈ نے جو کہ حماس کا فوجی ونگ ہے، اسرائیل پر زمیںی، ہوائی اور سمندری حملہ کیا۔ جس کے بعد اسرائیلی حکومت نے سرکاری طور پر حماس کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا اور 8 اکتوبر 2023 کو غزہ پر حملہ کردیا۔

حقیقت یا افسانہ
8 اکتوبر 2023 کو، ایک تصدیق شدہ اکائونٹ شفیع اللہ حقانی نے محفوظ شدہ ویڈیو فیس بک پہ شئرکی، اس سرخی کے ساتھ
سبحان اللّٰہ!
فلسطین: مسجد اقصیٰ میں لاکھوں لوگ جمع ہوگئے.
فضا اللّٰہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی
ویڈیو میں مسجد الاقصی کو غروبِ آفتاب اور رات کے وقت دکھایا گیا ہے۔
یہ پوسٹ یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس (پہلے ٹویٹر) پر بھی شئیر کی گئی تھی، جس کا مقصد یہ دکھانا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد، فلسطینوں کا ایک بڑا حجوم مسجد الاقصی میں جمع ہے۔
سوچ فیکٹ چیک نے ایک ریورس امیج سرچ کیا ویڈیو کے کی فریمز کی مدد سے، لیکن 7 اکتوبر 2023 سے پہلے اس ویڈیو کے شئیر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ البتہ فواز توباسی کا واٹرمارک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
گوگل کے کی ورڈ سرچ میں، اس نام سے ایک فیس بک پیج اور انسٹاگرام اکائونٹ سامنے آیا۔ یہ ایک فوٹوگرافر ہیْْن جو مشرقی یروشلم میں رہتے ہیں۔
یہ ویڈیوز فوٹوگرافر کے فیس بک پیج اور انسٹاگرام اکائونٹ پر 18اکتوبر 2023 کو شائع ہوئی تھی ۔ عربی زبان کے ہیشٹیگ #مشاهد_من_احياء_ليلة_القدر_فی (لیلہ القدر کی رات کے مناظر)، سے بھی یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز رمضان کی آخری 10 راتوں کی ہے، جن کو لیلہ القدر بھی کہا جاتا ہے۔
وائریلٹی
اس غلط دعوے کو فیسبک پہ 1،800 ویوز ملے۔ محفوظ شدہ ورزن یہاں، یہاں اور یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔
انسٹاگرام پہ اس ویڈیو کو 700 سے زائد لائکس ملے اور 1000 سے زیادہ دفعہ شئر کیا گیا۔
محفوظ شدہ ورزن یہاں، یہاں اور یہاں موجود ہیں۔
یوٹیوب پہ یہاں، یہاں اور یہاں شئیر ہوئی اور 7 سے 10 اکتوبر 2023 کے درمیان ایکس (پہلے ٹویٹر) پہ یہاں،یہاں اور یہاں شئر ہوئی ۔
نتیجہ
مسجد القصی کی ایک پرانی ویڈیو جو کہ ایک بڑے حجوم کو دکھا رہی ہے، اپریل 2023 میں رمضان کی ہے۔ جس کی غلط عکاسی، حماس اور اسرائیل کی جنگ چھڑنے نے بعد اکتوبر 2023 میں کی گئی۔

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x